تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 11 مارچ، 2020

کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق



روم: (کسووال نیوز) کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی ہے۔ متاثرہ شخص اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھا۔ میت کو واپس لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ 65 سالہ پاکستانی شہری میلان میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا۔ پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت واپسی سے متعلق رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اٹلی میں پاکستانی شہری 61 سالہ امتیاز احمد کی کرونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ سفارتخانہ لواحقین اور اٹلی حکام سے رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں جاپان کے بعد بزرگ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنھیں بچانے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس سے یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اٹلی میں ہر قسم کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکیں سنسان اور ویران ہیں۔ چین اٹلی کی مدد کیلئے ماہرین کی ٹیم بھیجے گا

کرونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو