تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 1 مارچ، 2020

دہشت گرد کون ؟؟؟



 ہندوستان نے 1948 میں جارحیت اور دہشت گردی کی اور ھم نے امن کی اشا۔۔ہندوستان نے 1965 میں جارحیت اور دہشت گردی کی اور ھم نے امن اشا ۔۔۔۔۔ ہندوستان نے 1971 میں جارحیت اور دہشت گردی کی اور ھم امن اور خیر سگالی ۔۔۔۔ ہندوستان نے بلوچستان میں دہشت گردی ۔ ہندوستان نے فاٹا میں دہشت گردی کی۔

ہندوستان نے سوات میں دہشت گردی کی ۔حتی کہ 72 سال سے متنازعہ مسلہ کشمیر کو ختم کرتے ھوئے مقبوضہ کشمیر پر فوج کشی کرتے ھوئے ھزاروں کشمیروں کو شہید کر دیا حالانکہ 1948 میں انڈیا خود اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر کو لے کر گیا تھا اسی مسلہ کو لے کر دونوں ممالک کے درمیاں کئی جنگیں ھو چکی۔۔۔۔بھارت کی اس حرکت کو نہ تو اقوام متحدہ نے روکا اور نہ ھی مسلم اور نام نہاد مہذب دنیا نے ۔. الٹا یہی ممالک دہشت گرد بھارت میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رھے ھیں مگر ھم پھر بھی امن کی آشا اٹھے ھوئے ھیں تاریخ گواہ ھے جب 1970 میں مشرقی پاکستان میں بنگالیوں پاک فوج کے خلاف بغادت کی تو انڈیا نے باغیوں کی مدد کے لیے مشرقی پاکستان پر فوج کشی کی اور ایک خود مختار ملک پر ناجائز قبصہ کرلیا اور ھم امریکی بحریہ بیڑہ کا انتظار ھی کرتے رھے گئےاور اقوام متحدہ کو دیکھتے رھے گئے 

حتی کہ 1948 سے لیکر اج تک پاکستان میں لگاتار دہشت گردی کو فروغ دیا ۔۔۔پاکستان نے ہمیشہ امن کی اشا کو ھاتھ سے نہیں چھوڑا۔۔۔ ھزاروں شہید ھوگئے معیشت برباد ھو گئی ھزاروں معذور ھوگئے ۔۔کشمیر پر ناجاہز قبضہ اور لاکھوں مسلمان شہید۔۔ دریاروں پر قبضہ اور پانی پر دہشت گردی جب چاھا پانی بند اور جب چاھا پانی کھول دیا اور تباھی مچا دی اور ایک ھم ھیں ہمیشہ امن کی مشعل کو روشن رکھا اور خیر سگالی بھائی چارہ کا دامن نہیں چھوڑا ۔

امن کے لیے سب کچھ کرنے کے باوجود پھر بھی پاکستانی دہشت گرد کہ دہشت گرد ھی رھے حتی کہ اسلامی ممالک کی عالمی کانفرس میں بھی ایک ہندو ریاست شامل ۔۔۔ اخر کیا وجہ ھے کہ دہشت گردی کا شکار بھی ھم اور دہشت گرد بھی ھم ۔۔۔ نام نہاد سپر پاور امریکہ اور اس کے ساتھیوں نے جب چاھا پاکستان کو استعمال کیامقصد پورا ھونے کے بعد بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ذرا سوچیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو